لاہور قلندرز کے کھلاڑی فخر زمان نے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں حیدر علی کا کیچ ڈراپ ہونے کے سین پر محمد حفیظ کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے نویں میچ کے دوران لاہور قلندرز کے فخر زمان اور محمد حفیظ کے درمیان الجھن کی وجہ سے پشاور زلمی کے حیدر علی کا کیچ ڈراپ ہوا تھا۔
میچ کے 11ویں اوور میں پشاور زلمی کے کھلاڑی حیدر علی نے کامران غلام کی گیند پر ہوا میں شاٹ ماری تھی لیکن فخر زمان اور محمد حفیظ کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے اُن کا کیچ ڈراپ ہوگیا تھا۔
تاہم قلندرز کے لیے یہ ایک خوشگوار دن تھا کیونکہ فخر زمان اور باؤلرز نے اپنی ٹیم کو پشاور زلمی کے خلاف 29 رنز سے شکست دینے میں مدد کی تھی۔
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیموں کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک گولف کلب جانے کی اجازت دی جہاں فخر زمان اور محمد حفیظ کے درمیان کیچ ڈراپ ہونے کے سین پر دلچسپ گفتگو ہوئی۔
فخر زمان نے کہا کہ ’اُنہوں نے اپنی غلطی مان لی ہے‘ جس پر پر حفیظ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’انہیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ یہ ان کی غلطی نہیں ہے۔‘
اس کے بعد فخر زمان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’حفیظ! تم نے فون کیا تھا کہ یہ میری غلطی ہے لیکن میں اب دل سے اپنی غلطی تسلیم کررہا ہوں۔‘
فخر کے یہ کہنے کے بعد وہاں کھڑے تمام کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی، راشد خان، حارث رؤف اور دیگر ہنسنے لگے۔
Comments are closed.