پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کے بھی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ سے معاملات طے پاگئے ہیں، ان کی آسٹریلیا روانگی ویزے کی فراہمی سے مشروط ہے۔
31 سالہ فخر زمان حالیہ سیزن میں بگ بیش کھیلنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر ہوں گے۔
ان کے برسبین ہیٹ سے معاملات طے پاگئے ہیں تاہم روانگی کی تاریخ ویزے کی فراہمی سے مشروط ہے۔
ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگلے ہفتے کے آغاز میں جارح مزاج بیٹر کو ویزہ مل جائے گا۔
فخر زمان سے قبل شاداب خان، حارث رؤف، محمد حسنین، سید فریدون اور احمد دانیال بھی آسٹریلیا کے بگ بیش لیگ میں شریک ہیں۔
Comments are closed.