اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

فتنہ خان ہٹا تو ملک ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن ہوا ہے، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فتنہ خان ہٹا ہے تو ملک ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن ہوا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ لوگ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں، انہوں نے کوئی میگا پروجیکٹ بنایا ہے تو اُس کا بتادیں۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ اگلی حکومت بھی ہم بنائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.