فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن ( فاپوآسا) سندھ شاخ نے حکومت سندھ کی جانب سے صوبہ سندھ کی یونیورسٹیوں کے لیے بیوروکریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کی تجویز کی پُر زور مذمت کی ہے۔
فاپوآسا نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری سندھ یونیورسٹیز ایکٹ کے مطابق ہونی چاہیے، جس کے تحت پروفیسر کی قابلیت والا شخص ہی وائس چانسلر کے عہدے کے لیے اہل ہے۔
سیکریٹری بورڈ مرید راہموں کو چاہیے کہ پہلے تلاش کمیٹی کے ممبران شارٹ لسٹ امیدوار کی جلد سے جلد منظوری کے لیے جدو جہد کریں۔
اس سلسلے میں فاپوآسا سندھ چیپٹر کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر نصر اللّٰہ پیرزادہ، ایگزیکٹو کونسل کے ممبر پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمرو اور سندھ چیپٹر کے دیگر اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں اس معاملے پر شدید غصے اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔
فاپواسا سندھ شاخ نے سندھ حکومت کو انتباہ کیا کہ ایسی کسی بھی تجویز کے خلاف فوری طور پر سخت احتجاج شروع کیا جائے گا۔
Comments are closed.