بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فاٹا میں صنعتی شعبے کیلئے ٹیکس چھوٹ کا پیکیج جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے فاٹا میں صنعتی شعبے کیلئے ٹیکس چھوٹ کا پیکیج جاری کردیا۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس چھوٹ پیکیج کا اطلاق فاٹا میں واقع صنعتی یونٹس کیلئے ہوگا۔کمشنر ان لینڈ ریونیو صنعتوں کوٹیکس استثناکاسرٹیفکیٹس جاری کرےگا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ فاٹا کی صنعتوں سےماہانہ پیداواراورکھپت کےاعدادوشمارجمع کیےجائیں گے ۔

ٹیکس چھوٹ صنعتی مال کی درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس پرلاگوہوگی جب کہ  فاٹامیں صنعتوں کی کھپت، پیداواراورتجارت پرٹیکسزکی چھوٹ ہوگی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سرٹیفکیٹس کے ذریعے صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھےگی۔

You might also like

Comments are closed.