ایلون مسک کی کمپنی نے 6 ماہ کے اندر سِکے کے سائز کی چِپ انسانی دماغ میں نصب کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، چِپ کے ذریعے فالج کا شکار مریض اپنے دماغ سے پیغام رسانی کرسکے گا۔
ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔
آزمائشی طور پر چھوٹی ڈیوائس اور الیکٹروڈ سے جڑی کیبلز کے ساتھ ساتھ ایک چِپ کسی فرد کی کھوپڑی کا ایک حصہ کاٹ کر دماغ میں رکھی جائے گی۔
اس سے فالج کا شکار یا امیوٹروفک لیٹرل سکلیروسی کے شکار مریض اپنے خیالات کی پیغام رسانی کرسکیں گے۔
اس سے قبل اس ڈیوائس کا ایک بندر پر تجربہ کیا جاچکا ہے۔
Comments are closed.