رانی پور حویلی میں کام کرنے والی لڑکی فاطمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کے کیس میں نامزد ملزمہ حنا شاہ کی7 روزہ ضمانت رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت سے رجوع نہیں کیا، جلد گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا۔ فاطمہ کیس میں اب تک گرفتار مرکزی ملزم اسد شاہ سمیت 9 ملزمان کے ڈی این اے نمونے لے لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق رانی پور حویلی کے مزید 3 افراد کے ڈی این اے لے کر لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ بچی کی لاش حویلی سے گھر پہنچانے والے افراد کےخلاف بھی مقدمہ درج کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب 20 سالہ لڑکی ثناء کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر پیر سہیل شاہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔
لاپتہ لڑکی کے والد اور چچا کے بیانات بھی لیے گئے ہیں، لڑکی کی والدہ اور بھائی سمیت سسرالیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
Comments are closed.