فاضل والا میں بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
لودھراں سے پولیس کے مطابق مقدمہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق آسیہ پروین کو 10 نومبر 2021 کو مبینہ طور پر شوہر نے قتل کیا، خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق بیٹا نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کا گلہ دبا کر مبینہ طور پر قتل کردیا۔ 13 نومبر کو خاتون کی قبر کشائی کر کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔
Comments are closed.