ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا گیا ہے، فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پریکٹس کے دوران کمر میں تکلیف پر محمد وسیم کا دبئی میں ایم آر آئی اسکین کروایا گیا تھا۔
ایم آر آئی اسکین رپورٹ کے جائزے کے بعد پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فاسٹ بولر حسن علی کو محمد وسیم جونیئر کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا کل سے یو اے ای میں آغاز ہورہا ہے۔ ایونٹ میں چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا۔
افتتاحی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو آمنے سامنے ہوں گے۔
Comments are closed.