قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثناء اے سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہو گئیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فاطمہ ثناء ویمن کیریبیئن پریمیئر لیگ کے دوران زخمی ہو گئی تھیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے میڈیکل پینل نے فاطمہ ثناء کو 4 ہفتے کے لیے آرام تجویز کیا ہے، ان کی متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
قومی ویمن ٹیم 28 ستمبر کو بنگلادیش روانہ ہوگی، ایشیاء کپ کی تیاری کے لیے 10 روزہ کیمپ کل سے شروع ہو گا۔
واضح رہے کہ اے سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ یکم اکتوبر کو شروع ہو گا۔
Comments are closed.