بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فاسٹ بولر عثمان شنواری نے ریڈ بال کرکٹ چھوڑ دی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری ریڈ بال کرکٹ سے الگ ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری نے بتایا کہ میں کمر کی تکلیف سے اب چھٹکارا پا چکا ہوں، میں اس وقت مکمل فٹ ہوں، میں نے کرکٹ میں کم بیک کر لیا ہے تاہم ڈاکٹر اور فزیو کے مشورے کے بعد میں طویل دورانیے کا فارمیٹ چھوڑ رہا ہوں۔

عثمان شنواری کا کہنا تھا کہ کرکٹ کیرئیر کو طویل کرنے کے لیے ریڈ بال کرکٹ سے استعفیٰ دے رہا ہوں ، کمر کی انجریز سے بچنے کے لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ عثمان شنواری نے ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ 33 فرسٹ کلاس میچز کھیل چکے ہیں۔

اس کے علاوی فاسٹ بولر عثمان شنواری نے 17 ون ڈے انٹر نیشنل اور 16 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل بھی کھیلے ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.