اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ نے فارن کرنسی اکاؤنٹس اور بینک لاکرز پر پابندیوں سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔
ایک مشترکہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ فارن کرنسی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور بینک لاکرز مکمل محفوظ ہیں، ان پر کسی قسم کی پابندی زیر غور نہیں۔
زرمبادلہ اکاؤنٹس اور فارن کرنسی اکاؤنٹ پروٹیکشن آرڈیننس 2001 کے تحت محفوظ ہیں۔
اعلامیے کے مطابق سوشل میڈیا پر فارن کرنسی پر پابندیاں لگانے کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیٹرول سبسڈی سے متعلق مشکل فیصلے سے آئی ایم ایف معاہدے کی راہ ہموار ہوگی۔
Comments are closed.