اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

فارن فنڈڈ فتنے نے تین سال میں 25 ہزار ارب کا تاریخی قرض لیا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنے نے تین سال میں 25000 ارب کا تاریخی قرض لیا، چار سال وفاق اور پنجاب میں صرف نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں کے فیتے کاٹے۔

سرگودھا یونیورسٹی میں عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کے پیسے نہیں اور سرگودھا میں لیکچر، واہ۔

عمران خان اقتدار کے جانے کے صدمے میں جنونی ہوگئے ہیں، ملک کو تباہ کرنے کے بعد اب طلباء کو تباہ کرنے پر تلے ہیں، ناصر شاہ

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنے نے ملک پر 45 ہزار ارب کا قرض چڑھا دیا۔ کے پی میں پی ٹی آئی حکومت نے ہاتھ پھیلا کر تاریخی 651 ارب روپے کا قرضہ لے لیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فارن فنڈد فتنے ڈاکو اور جھوٹے کے مسلط ہونے سے ملکی معیشت تباہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ حق اور سچ نہیں آپ چاہتے ہیں عوام بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور آپ کی کرپشن کے ساتھ کھڑی ہو۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نالائق، چور، جھوٹا فارن فنڈڈ فتنہ ملک پر مسلط ہوتا ہے تو ملک تباہ ہوتے ہیں، ملک جھوٹے نالائق فارن فنڈڈ فتنہ کی حکمرانی سے خوشحال نہیں بدحال ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈد فتنہ نے چور چور کا تماشہ لگا کر عوام کو بےروزگار اور ملک کو غریب اور کمزور کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈڈ فتنے نے ہاتھ پھیلا کر زکوٰۃ اور خیرات جمع کی اور اسے اپنی ذات پر خرچ کیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں مارچ کا اعلان کرنے لگا ہوں

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو انتشار کے میدان بنانے والے کو شرم آنی چاہیے، صحافت کا سرٹیفائیڈ پریڈیٹر آزادی صحافت کا بھاشن نہ دے، عمران خان نے چار سال قانون کو یرغمال بنائے رکھا اور الزام ثابت نہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس نے آٹا اور چینی پر ڈاکے ڈالے ہوں، اسے عوام کیسے وزیراعظم بنا دے؟

انہوں نے سوال کیا کہ جس نے قومی مفاد بیچے ہوں، اسے عوام کیسے وزیراعظم بنا دے؟ جس نے ملک کی زمینیں بیچی ہوں، اسے عوام کیسے وزیراعظم بنا دے؟

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تقریر صرف بشریٰ اور فرح گوگی کو جیل جانے سے روکنے کے لئے کی۔

انہوں نے کہا کہ جن کو چور کہتے اور بہتان لگاتے ہو، ان پر ایک بھی الزام کیوں ثابت نہیں کیا؟ سیاسی مخالفین کو چار سال جیلوں میں قید کیا، ثبوت کیوں نہیں پیش کیے؟

انہوں نے مزید کہا کہ امر بالمعروف یہ ہے کہ بہتان اور جھوٹ پر اللّٰہ سے ڈرو، 10 سال خیبر پختونخوا کو بےروزگار، مہنگا، غریب اور قرض میں ڈبو دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.