جمعہ یکم ربیع الثانی 1444ھ28؍اکتوبر 2022ء

فارن فنڈنگ کیس:متعدد ملزمان کے وارنٹِ گرفتاری جاری

فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس کے متعدد ملزمان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وارنٹِ گرفتاری فارن فنڈنگ کے حوالے سے درج مقدمے میں جاری ہوئے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیف اللّٰہ ، عارف مسعود نقوی، عامر محمود اور طارق رحیم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حامد زمان اور منظور احمد کی گرفتاری کے لیے بھی وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.