
پی ٹی آئی نےفارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مسترد کیا گیا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ پر پی ٹی آئی کا جواب اکبر ایس بابر کو ابھی نہ دیا جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فنڈز کی تفصیلات صرف الیکشن کمیشن کو بتانے کے پابند ہیں، اکبر ایس بابر کو اس کیس سے الگ کیا جائے۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن نے دونوں درخواستیں مسترد کیں، انہیں منظور کیا جائے۔
Comments are closed.