اسلام آباد ہائی کورٹ نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ ضمانت غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کیس کی سماعت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے گزشتہ روز ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ پھر تو یہ کیس غیر مؤثر ہو گیا ہے۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ دو نقاط عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، پھر عدالت فیصلہ کر دے، جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں یہ معاملہ زیرِ التواء ہے، انہوں نے ٹرائل کورٹ سے رپورٹ مانگی ہے۔
عدالت نے کہا کہ ایسےکیس میں شریک ملزم کا کیس زیرِ التواء ہے تو وہ معاملہ تو حل ہو جائے گا۔
اس موقع پر ایڈیشل اٹارنی جنرل نے عدالت سے آرڈر کی درستگی کی استدعا کر دی۔
عدالت نے ایک اور عدالت کے پاس معاملہ زیرِ التواء ہونے کی وجہ سے درخواست نمٹا دی۔
عدالتِ عالیہ نے ہدایت کی کہ جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت ٹرائل کورٹ کا دائرہ اختیار دیکھے گی۔
Comments are closed.