جمعرات 13؍صفر المظفر 1445ھ31؍اگست 2023ء

فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی کپ: پاکستان نے عمان کو 4-9 سے شکست دے دی

فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔

عمان کے شہر صلالہ میں جاری  ایونٹ میں پاکستان نے اپنے چوتھے میچ میں عمان کو 4 کے مقابلہ میں 9 گول سے شکست دے دی۔ محمد عبداللّٰہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے 5، ارشد لیاقت نے 2 جبکہ محمد عبداللّٰہ اور ذکریا حیات نے 1، 1 گول اسکور کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.