ٹی 20ورلڈکپ فائنل کے لیے کونسی ٹیم فیورٹ ہے؟ جنوبی افریقی، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے رائے کا اظہار کردیا۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2021ء کے فائنل کے لیے کونسی ٹیم فیورٹ ہے؟ سب کے لبوں پر پاکستان اور بھارت کا نام ہے۔
ایونٹ میں شریک جنوبی افریقی، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے نامور کھلاڑیوں نے فائنل کی رسائی کی دوڑ میں بھارت اور پاکستان کے بیچ اپنی پسندیدہ ٹیم کا انتخاب کیا۔
اس رائے شماری کے دوران کسی نے پاکستان کا نام لیا تو کسی نے بھارت کے حق میں ووٹ دیا۔
جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک، ڈیوڈ ملر اور کیوی لیگ اسپنر ایش سودھی نے پاکستان کو پسندیدہ ٹیم قرار دیا۔
دوسری طرف انگلینڈ کے جیسن رائے، مارک ووڈ اور آسٹریلیا کے مچل مارش نے بھارت کو فائنل کے لیے فیورٹ قرار دیا۔
Comments are closed.