اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

فائنل میچ شروع ہوتے ہی ورلڈ کپ 92ء کی ایک اور مماثلت حقیقت بن گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کا ٹاس ہوتے ہی 1992ء کے ورلڈ کپ کی ایک اور مماثلت حقیقت بن گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف ٹاس تو نہ جیت سکے لیکن انگلینڈ کی دعوت کے بعد انہیں پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع مل گیا۔

عمران خان کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992ء ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی پہلے بیٹنگ کی تھی لیکن وہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیتا تھا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کے میچ میں 1992ء ورلڈ کپ فائنل کی بہت سی دیگر مماثلت بھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.