پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جہاں قلندرز مشکلات میں گھر گئے۔
لاہور قلندرز میں کھیلے جانے والے اس فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
اننگز کے آغاز سے قلندرز بجھے بجھے نظر آئے، اور وہ 25 کے مجموعے پر ہی اپنے 3 اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگئے جن میں فخر زمان، عبداللہ شفیق اور ذیشان اشرف شامل تھے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے فائنل کےلیے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان میدان میں اترے۔
ملتان سلطانز محمد رضوان کی قیادت میں پی ایس ایل 7 میں 11 میچز کھیلے ہیں اور 10 میں اسے کامیابی ملی جبکہ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کرکٹ ماہرین دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا فائنل بھرپور اور سنسنی خیز ہونے کی توقع ظاہر کرچکے ہیں اور ساتھ ہی ملتان سلطانز کو اس کی تسلسل کے ساتھ پرفارمنس پر فیورٹ قرار دیا ہے۔
پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا یہ چوتھا ٹاکرا ہے، دو میچز میں ملتان اور ایک میں لاہور نے فتح اپنے نام کی ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم فخر زمان، کامران غلام، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویسا، شاہین شاہ آفریدی اور زمان خان پر انحصار کرے گی۔
دوسری طرف ملتان سلطانز کی جیت کےلیے کپتان محمد رضوان، شان مسعود، رئیلی روسو، خوشدل شاہ اور شاہنواز ڈہانی سے امیدیں ہیں۔
ملتان سلطانز کی طرف سے کپتان رضوان، شان مسعود،امیر عظمت ، رئیلی روسو، ٹم ڈیوڈ ، خوشدل شاہ ،ڈیوڈ وئیلی،آصف آفریدی، رومان رئیس ، عمران طاہر اور شاہنواز ڈھانی میدان میں اترے ہیں۔
لاہور قلندرز نے اپنی حتمی الیون میں فخر زمان ، عبداللہ شفیق ، کامران غلام ، محمد حفیظ، ہیری بروک، ذیشان اشرف، سمت پٹیل ، ڈیوڈ ویسا، کپتان شاہین شاہ آفریدی،حارث روف اور زمان خان شامل ہیں۔
Comments are closed.