سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال 10 اپریل کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست پر ان چیمبر سماعت کریں گے۔
وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کےلیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
صدارتی ریفرنس خارج ہونے کے بعد پی ٹی آئی دور میں کیوریٹو ریویو دائر کیا تھا۔
Comments are closed.