امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے فائزر بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین 6 ماہ سے 4 سال کی عمر کے بچوں کے لیے محفوظ اور مؤثر قرار دے دی گئی۔
ایف ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ کے مطابق چھوٹے بچوں میں فائزر ویکسین کے استعمال سے متعلق کوئی نئے حفاظتی خدشات سامنے نہیں آئے جس کے بعد یہ ویکسین 6 ماہ سے 17 سال کے بچوں کے لیے محفوظ اور مؤثر قرار دے دی گئی ہے۔
ابتدائی تحقیق میں دس کورونا (اومی کرون) سے متاثرہ بچوں پر مشتمل گروپ پر ویکسین ٹیسٹ کی گئی جس کا نتیجہ 80 فیصد تک رہا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے 21 جون سے 6 سال سے کم عمر کے بچوں کو بھی ویکسی نیشن کی اجازت دے دی ہے۔
Comments are closed.