بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فائزر ویکسین کی مزید 30 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئی

امریکا کی طرف سے پاکستان کو عطیہ کی گئی فائزر ویکسین کی 30 لاکھ 70 ہزار خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئی۔

امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کے آنے سے پاکستان میں جاری ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی آئے گی۔

حکام کے مطابق امریکا کی طرف سے پاکستان کو عطیہ کی گئی فائزر ویکسین کی خوراکیں کویکس کے تحت پاکستان کو دی گئی ہیں۔

فائزر ویکسین کی کھیپ ان 10 ملین خوراکوں کا حصہ ہے جو امریکا نے پاکستان کو ڈیمانڈ پوری کرنے کیلئے مختص کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی 6 فیصد آبادی مکمل طور پر ویکسی نیٹ ہو چکی ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.