امریکی سفارت خانے نے فائزر ویکسین کی بڑی کھیپ جلد پاکستان پہنچنے کی نوید سنادی۔
امریکی سفارت خانے نے اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکا سے فائزر ویکسین کی بڑی کھیپ جلد پاکستان پہنچ جائے گی۔
سفارتخانے کے مطابق فائزر ویکسین کی 66 لاکھ خوراکیں پاکستان میں کورونا کے خاتمے میں مدد دیں گی۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکا مجموعی طور پر پاکستان کو انسداد کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 58 لاکھ خوراکیں دے چکا ہے۔
سفارت خانے کے مطابق امریکا کوویکس کے تحت ویکسین عطیہ کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
Comments are closed.