اتوار 25؍رمضان المبارک 1444ھ16؍اپریل 2023ء

فائرنگ ہوتی رہی، سوڈانی نیوز اینکر ’حالات پُرسکون ہیں‘ کی خبر دیتا رہا

سوڈان میں پیرا ملٹری فورسز کی بغاوت کی کوشش اور اس دوران آرمی سے ہونے والی جھڑپوں کے دوران کئی دھماکے اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دوران سوڈان کے سرکاری ٹیلی ویژن پر اینکر نے کہا کہ سوڈانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کے اندر حالات پُرسکون ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹی وی پر اینکر کے اس بات کو کہنے کے دوران بھی پس منظر سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان ٹی وی نے اس سے قبل اپنے احاطے میں فائرنگ کی اطلاعات کے بعد نشریات معطل کر دی تھیں۔

سعودی ایئرلائن نے سوڈان کیلئے پروازیں تاحکم ثانی معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوڈان میں پیرا ملٹری فورسز کی جانب سے بغاوت کی کوشش کے بعد مختلف شہروں میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔

اس دوران دارالحکومت خرطوم سمیت مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ اور دھماکے سنے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.