وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصنوعات مصدق ملک کا کہنا ہے کہ جس طرح کی غیر یقینی صورتحال ہے ملک چلانا بہت بڑی بات ہے، غیر یقینی صورتحال بڑھتی رہی تو پیٹرول مہنگا بھی ہو سکتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اسحاق ڈار سے پہلے کس کس کو استعفیٰ دے کر گھر جانا چاہیے؟، ڈار سے پہلے جن لوگوں کے پاس اختیار ہے ان کو بھی غور کرنا چاہیے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ کبھی لگتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہوگئی، کبھی لگتا ہے کہ بحال ہوگئی، کبھی لگتا ہے کہ استعفے منظور ہو گئے، کبھی کہا جاتا ہے مستعفی نہیں ہوئے، عدم استحکام کی وجہ سے ملک کو مسائل کا سامنا ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ نے صوبائی وزراء خزانہ کو لکھا کہ ایسا کرو تاکہ پاکستان ڈیفالٹ ہوجائے، آئی ایم ایف کو ملک کے سابق وزراء خزانہ لیٹر بھیج رہے ہیں تو ان کے ذہن میں کیا ہو گا؟
انہوں نے کہا کہ شپنگ کے تمام معاملات طے کر لیے روس سے تیل آئے گا، دونوں ملکوں کی ٹیکنیکل ٹیم بات چیت کر رہی ہے، مارچ کے بعد کسی وقت پہلی شپنگ کیلئے روس کو آرڈر دے دیں گے۔
Comments are closed.