ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

غیر یقینی حالات رہے تو معاشی صورتحال بے قابو ہوجائے گی، ایاز لطیف پلیجو

قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ غیر یقینی حالات برقرار رہے تو معاشی صورتحال بے قابو ہوجائے گی۔

حیدرآباد میں ایاز لطیف پلیجو کی قیادت میں سندھ ایکشن کمیٹی نے احتجاجی کیمپ لگایا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالرز ہیں۔

سربراہ قومی عوامی تحریک نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے صوبائی وسائل وفاق کے حوالے کرنے کی قرارداد پاس کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی کی حالیہ قرارداد کے بعد پیپلز پارٹی 18 ویں ترمیم سے دستبردار ہوچکی ہے۔

ایاز لطیف پلیجو نے یہ بھی کہا کہ پارٹیز کے مفادات کی جنگ میں نشانہ عوام بن رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹا مہنگا ہونے سے غریب اور بیروزگار لوگ بھوکے مر رہے ہیں، سندھ کے کسان اور مزدور 2 وقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں۔

سربراہ قومی عوامی تحریک نے کہا کہ غیر یقینی حالات برقرار رہے تو معاشی صورتحال بے قابو ہوجائے گی، پاکستان میں شفاف اور سخت احتساب کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.