بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غیر ملکی کوہ پیماؤں نے براڈ پیک سر کرلیا

پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ کیمپ فور سے انتہائی بلندی کی جانب روانہ ہوگئے جبکہ بیس کیمپ ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی غیر ملکی کوہ پیماؤں نے براڈ پیک سر کرلیا ہے۔

بیس کیمپ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کوہ پیما ساجد سدپارہ 8051 میٹر بلند براڈ پیک آج سر کریں گے۔

پولینڈ کے کوہ پیما ڈینس یوربکو نے مسلسل 14 گھنٹے بلندی پر مہم جوئی کرکے منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے۔

بیس کیمپ ذرائع نےبتایا کہ ڈینس یوربکو انتہائی بلندی سے بغیر کہیں رُکے بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں۔

وہ براڈ پیک پر سولو کلائمبنگ کرنے والے پہلے کوہ پیما بن گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.