بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غیر ملکی پلیئرز اور ہمارے کھلاڑیوں کے فٹنس لیول میں بہت فرق ہے، ثناء فاطمہ

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز کے لیے پُرجوش ہوں۔ ویمنز ورلڈکپ میں کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا۔ میگا ایونٹ میں ورلڈ پلیئرز کے ساتھ کھیلنے اور سیکھنے کا موقع ملا۔ کوشش ہوگی کہ سری لنکا کیخلاف سیریز میں عمدہ فارمنس کا مظاہرہ کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔

آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر فاطمہ ثناء نے بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو فٹنس بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی پلیئرز اور ہمارے کھلاڑیوں کے فٹنس لیول میں بہت فرق ہے کیونکہ غیر ملکی پلیئرز ڈائٹ پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر سینئر ویمن پلیئرز ابھی پرفارم نہیں کر پارہیں تو وہ اس کا بہتر جواب دے سکتی ہیں، لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ بہتر پرفارم کروں اور جہاں بھی ٹیم کو میری ضرورت ہو اس کے لیے اچھی کرکٹ کھیلوں۔

اس وقت فزیکل فٹنس کا جو معیار ہے کیا اس پر پاکستان ویمنز پلیئرز پورا اترتی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیمپ اور پریکٹس کے دوران ہماری فٹنس پر بہت کام ہوتا ہے۔ رمضان میں بھی ہم نے فزیکل فٹنس کا بہت زیادہ خیال رکھا اور بھرپور پریکٹس کی ہے، کوشش ہے کہ فزیکل فٹنس کا جو معیار ہے اس پر پورا اتروں۔

فاطمہ ثناء نے کہا کہ امید ہے کہ ٹیم کامن ویلتھ گیمز، ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، آسٹریلیا اور آئرلینڈ سیریز میں ورلڈ پلیئرز کو ٹف ٹائم دے گی۔ 

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 24 مئی کو ساؤتھ اینڈ کلب کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.