بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غیر ملکی مسافر کے معاملے پر اے این ایف اور کسٹمز اہلکاروں میں ہاتھا پائی

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف اور محکمہ کسٹمز اہلکاروں میں غیر ملکی مسافر کو حراست میں لینے کے معاملے پر تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برازیلین شہری ای کے 612 پر دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا، امیگریشن کے بعد برازیلین مسافر انٹرنیشنل ارائیول سے اپنا سامان لے رہا تھا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اےاین ایف اہلکاروں نے غیرملکی شہری کو حراست میں لینےکی کوشش کی، کسٹمزحکام نے اےاین ایف کو مسافر اور اس کے سامان کو تحویل میں لینے سے روکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز حکام کے مطابق اسکینگ کے بعد مسافر کو حراست میں لیا جاسکتا ہے۔

ایئرپورٹ  ذرائع کے مطابق اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ ان کو مسافر پر منشیات اسمگلنگ کا شبہ ہے، اےاین ایف اہلکار غیر ملکی مسافر کو سامان سمیت گرفتار کر کے ساتھ لےگئے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اے سی کسٹمز نے برازیلین مسافر کا سامان قبضے میں لے لیا۔

 معاملے پر دونوں محکموں کے افسران نے موقف دینے سے گریز کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.