جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

غیر ملکی سفارت کاروں کے زیر استعمال گاڑیوں کی فروخت سے متعلق ترمیمی ایس آر او جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر ملکی سفارت کاروں کے زیر استعمال گاڑیوں کی فروخت سے متعلق ترمیمی ایس آر او جاری کردیا۔

ایف بی آر کے ترمیمی اسٹیٹیوٹری ریگولیٹری آرڈر (ایس آر او) کے مطابق غیر ملکی سفارت کار 2 سال استعمال کے بعد گاڑیوں پر ڈیوٹی کی ادائیگی سے  مستثنیٰ ہوں گے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سفارتکاروں کی گاڑیوں کی فروخت کیلئے خصوصی کیٹیگری بنائی ہے، 2 سال سے پہلے فروخت ہونے والی گاڑیوں پر 100 فیصد ڈیوٹی لی جائے گی، 2 سال سے قبل فروخت کی گئی گاڑی پر ڈیوٹی غیر ملکی کرنسی کی مارکیٹ ویلیو پر ہوگی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سفارت کار کو اپنی گاڑی فروخت کرنے کیلئے دفتر خارجہ سے اجازت لینا ہوگی، غیر ملکی سفارت کار کو گاڑی فروخت کیلئے صرف سیکریٹری دفتر خارجہ اجازت دے سکے گا۔

ایف بی آر کا گاڑیوں کی عارضی درآمد سے متعلق ایس آر او جاری

واضح رہے کہ مئی  میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گاڑیوں کی عارضی درآمد سے متعلق ترمیمی اسٹیٹیوٹری ریگولیٹری آرڈر(ایس آر او) جاری کیا تھا۔

ایف بی آر اعلامیے  میں کہا گیا تھا کہ نئے قوانین کے تحت ’سیاح‘ کی تعریف کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

پاکستان کسٹمز کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے گاڑیوں کی عارضی درآمد سے متعلق معلومات کی نگرانی کرے گا،  کسٹمز حکام اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے۔

عارضی طور پر گاڑیاں درآمد کرنے والے سیاحوں کے پاسپورٹ کو کار دستاویزات کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

اعلامیے  میں کہا گیا تھا کہ  یہ اقدام گاڑیوں کی عارضی درآمد کا غلط استعمال روکنے کےلیے کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.