غیر ملکی افراد کی جانب سے سندھ سے تعلیمی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
دستاویز کے مطابق کئی غیر ملکی افراد میرپور خاص بورڈ سے تعلیمی اسناد حاصل کر چکے ہیں، کچھ غیر ملکی حالیہ امتحانات میں بھی شریک تھے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ حساس اداروں نے اطلاع ملنے پر میرپور خاص بورڈ میں کارروائی کی اور امتحانات میں شرکت کرنے والے غیر ملکی طلبہ کا ریکارڈ حاصل کر لیا۔
دستاویز میں غیر ملکی طلبہ کے ضروری دستاویزات بھی دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بورڈ افسران نے ریکارڈ ٹھکانے لگانے کے لیے 3 بار آگ بھی لگوائی۔
سیکریٹری بورڈ نے حکومتِ سندھ کو حساس اداروں کی کارروائی سے آگاہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب محکمۂ بورڈز و جامعات کے حکام نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ حساس ہے اس لیے احتیاط کے ساتھ تحقیقات کر رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.