بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غیر مقامی کراچی کو فتح کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، عامر خان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے  سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کا کہنا ہے کہ غیر مقامی سیاسی شعبدے باز کراچی کو فتح کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 239 ملیر میں متحدہ قومی موومنٹ کے الیکشن آفس کا افتتاح کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، ہمارا رشتہ عوام سے قائم رہنے والا ہے۔

عامر خان نے کہا کہ ووٹ چھین کر جعلی غیر مقامی نمائندے ملیر پر مسلط کیے گئے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ جو عوام کے دل جیت چکے ہوں انہیں ہار جیت سے فرق نہیں پڑتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.