وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج آپریٹرز کے خلاف کارروائیوں میں ملزمان سے 52 کروڑ 68 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی برآمد کرلی۔
ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی کرنسی ایکسچینج آپریٹرز کے خلاف کارروائیوں میں رواں سال 82 چھاپے مارے گئے اور 98 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان سے 51 کروڑ اور 52 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور رسیدیں برآمد کی گئیں۔
اسی طرح ہنڈی حوالہ کاروبار میں ملوث ملزمان کےخلاف 82 مقدمات درج کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق غیرقانونی ہنڈی حوالہ میں ملوث 36 ملزمان کو عدالتوں نے سزائیں سنائیں۔
گزشتہ سال غیرقانونی ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں ملوث 226 ملزمان کو گرفتارکیا گیا تھا جن سے 52 کروڑ 68 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی برآمد کی گئی تھی۔
Comments are closed.