بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا: وزارتِ اطلاعات

وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا۔

وزارتِ اطلاعات نے کہا کہ غیر قانونی اور غیرملکی افراد کے انخلا میں صرف 27 دن باقی ہیں۔ 

وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ دوسری صورت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔

کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے…

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی کامران یوسف نے کہا تھا کہ پاکستان کی طرف سے 17 لاکھ غیر قانونی مقیم افغانیوں کو ڈیپورٹ کرنا بہت بڑا چیلنج ہو گا۔

میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں داخلے کے لیے اب صرف پاسپورٹ اور ویزہ ہی قانونی دستاویز تصور کی جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.