پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک بدر کرنے کا آپریشن جاری ہے۔
بلوچستان کے نگراں وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو نکالنے کا کام دو ماہ تک چل سکتا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کے لیے اسپیشل کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں۔
غیر ملکیوں کے لیے پشاور، لنڈی کوتل اور کوئٹہ میں بھی عارضی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔
گزشتہ روز خیبر میں عارضی کیمپ سے 5 ہزار 650 غیر قانونی مقیم افغان شہری افغانستان واپس روانہ کر دیے گئے۔
Comments are closed.