ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے عدم پیشی پر شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے شہباز گل کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے اور آئندہ سماعت پر پیشی یقینی بنانے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.