بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابلِ سماعت ہے یا نہیں؟ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللّٰہ نے کی۔
بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے سول جج کی عدالت پیش ہو کر حاضری لگوائی۔
درخواست گزار خاورمانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے کیس قابلِ سماعت ہونے نہ ہونے کے حوالے سے دلائل مکمل کر لیے۔
Comments are closed.