جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غیر شرعی نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا

Charged

اسلام آباد: دورانِ عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

گزشتہ روز تقریباً 14 گھنٹے کی سماعت کے بعد جج قدرت اللہ نے عدت میں نکاح سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جس میں معزز جج نے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح سے متعلق کیس میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا، ان کے ملازم لطیف، مفتی سعید اور نکاح کے گواہ عون چوہدری سمیت دیگر گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔

عدالت نے غیر شرعی نکاح کا جرم ثابت ہونے پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدالت نے دونوں پر 5،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

عدالت مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر شرعی نکاح کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

You might also like

Comments are closed.