غیر شرعی نکاح کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کی بطور وکیل خدمات حاصل کر لیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے عدت میں غیر شرعی نکاح کے کیس کی سماعت جج قدرت اللّٰہ نے کی۔
سلمان اکرم راجہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں وکالت نامہ جمع کرا دیا ہے۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل نے وکالت نامہ جمع کرایا۔
وکیل درخواست گزار رضوان عباسی نے عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ ہمارے پاس اس کیس میں 4 گواہ ہیں جن کے بیانات ایک ہی دن میں کرا سکتے ہیں، گواہ پیش کرنے کے لیے تاریخ دے دیں۔
جج قدرت اللّٰہ نے کہا کہ چلیں اس بارے میں دیکھ لیتے ہیں۔
بعدازاں وقفے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.