ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستِ بریت پر 25 نومبر کو دلائل طلب کر لیے گئے۔
چئیر مین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں درخواستِ بریت پر سول جج قدرت اللّٰہ نے سماعت کی۔
دورانِ سماعت درخواست گزار کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی دیگر کیسز میں مصروف ہونے کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، غیر شرعی نکاح کیس میں رضوان عباسی ہی دلائل دیں گے۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے معاون وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
جس پر سول جج قدرت اللّٰہ نے غیر شر عی نکاح کیس میں ملزمان کی درخواستِ بریت پر 25 نومبر کو دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
Comments are closed.