پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

غیر شرعی نکاح کیس، سماعت میں 1 بجے تک وقفہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں وکیلِ صفائی اور اسپیشل پراسیکیوٹر عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس پر سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔

سول جج قدرت اللّٰہ کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کے دوران وکیلِ صفائی شیر افضل مروت اور اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی پیش نہیں ہوئے۔

وکیلِ صفائی شیر افضل مروت اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے جونیئر وکلاء عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران جونیئر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، وہ  اسلام آباد ہائی کورٹ سے فری ہو کر سول عدالت آئیں گے۔

دوسری جانب جونیئر وکیلِ صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ شیر افضل مروت ساڑھے 11 بجے آ جائیں گے، اس کے بعد سماعت رکھ لیں۔

جس پر سول جج قدرت اللّٰہ نے کہا کہ پراسیکیوٹر اور شیر افضل مروت کو بتا دیں، 1 بجے کا ٹائم رکھ لیتے ہیں۔

بعد ازاں سول عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت میں 1 بجے تک وقفہ کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.