پیر 28؍رجب المرجب 1444ھ20؍فروری 2023ء

غیرملکی کرکٹرز پی ایس ایل سے اپنا ہنر بہتر کرنے لگے

غیر ملکی کرکٹرز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کرکے اپنا ہنر بہتر کرنے لگے۔

لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل زمبابوے کے سکندر رضا کو کراچی کنگزکے عمران طاہر نے گگلی کی ٹپس دیں۔

سکندر رضا کا کہنا ہےکہ اگر فرنچائز کرکٹ نہ ہوتی تو مجھے ایسے مواقع نہ ملتے، انٹرنیشنل کرکٹ میں آپ کو یہ سب کچھ نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا کہ فرنچائز کرکٹ میں دنیا کے ٹاپ اسٹارز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر کا کہناہے کہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں شکست پر مایوسی ہے، کوشش کریں گے اگلے میچ میں بہترین کرکٹ کھیل کر کم بیک کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.