کروشیا اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا جوڑا اپنی بس میں سیر کرنے پاکستان پہنچ گیا۔
پیٹر اور علینا میکارتھی پاکستان کی ثقافت دیکھنے کے خواہش مند ہیں، انہوں نے سفر کے لیے خصوصی بس تیار کروا رکھی ہے جس میں کچن اور بیڈ روم کے علاوہ جم بھی موجود ہے۔
جوڑے کی دوبلیاں بھی ان کی شریک سفر ہیں، سفر کی ابتدا دبئی سے کی ہے۔
پیٹر اور علینا میکارتھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کلچر بہت خوبصورت ہے اور ہم نے سفر کے لیے اس بس کو خاص تیار کیا ہے اس سے قبل ایران، ترکی، جارجیا اور ارمینیا گھومنے کے بعد پاکستان پہنچے ہیں۔
سیر و سیاحت کے شوقین جوڑے کی رہائش گاہ ان کی بس ہی ہے، اس میں رہتے ہیں اور جی بھر کے سیر و سیاحت بھی کرتے ہیں۔
علینہ میکارتھی کو پاکستانی کھانے خاص طور پر بریانی اور کڑھائی بہت پسند ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان سے بہت پیار ملا ہے۔
پیٹر اور علینہ پاکستان میں دو ماہ تک قیام کرنا چاہتے ہیں، اس دوران وہ ساحل سمندر اور بلند و بالا پہاڑوں کے نظارے کرنے کے ساتھ پاکستان کی ثقافت کے سبھی رنگ دیکھنا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.