جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غیرملکی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، بحفاظت لینڈنگ

دوحہ سے کراچی آنے والے غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم طیارے کو باحفاظت لینڈ کروا دیا گیا۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق لینڈنگ کرتے وقت طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پرندہ طیارے کے انجن نمبر ایک سے ٹکرایا۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے کے باوجود طیارے نے محفوظ لینڈنگ کی۔ لینڈنگ کے بعد سول ایوی ایشن حکام نے طیارے کی انسپکشن کی۔ 

ذرائع کے مطابق انسپکشن میں طیارے کے انجن میں پرندے کا خون اور پر موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.