پیر28؍ذوالحجہ 1444ھ17؍جولائی 2023ء

غیرقانونی قرض ایپلیکیشن کے خلاف کارروائی، 43 لون ایپس بلاک کردی گئیں

غیر قانونی قرض ایپلیکیشن کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، وزارت آئی ٹی کی ہدایت پر 43 قرض فراہم کرنے والی ایپلیکشنز کو بلاک کردیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)  امین الحق نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل حفیظ الرحمان کو آن لائن قرض فراہم کرنے والی ایپلیکیشنز کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے قرضہ دینے والی مافیا سادہ لوح افراد کو بلیک میل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے کے اقدامات میں سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے بھی مشاورت و معاونت شامل ہے۔

امین الحق نے کہا کہ صارفین کی آگاہی کیلئے مہم بھی چلائی جائے تاکہ شہری بلیک میلنگ مافیا کا شکار نہ بن سکیں۔ عوام بھی ایسی ایپلیکیشنز کی شکایت،  پی ٹی اے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم اور مقامی پولیس کے پاس درج کروائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.