پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کوہستان میں غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
پی پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث لڑکی کے ورثاء، جرگے کے تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ کوہستان میں 2011ء میں 5 لڑکیوں کو ایسے ہی ایک واقعے میں قتل کیا گیا تھا، اس کے علاوہ 2012ء اور 2013ء میں بھی اس طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔
سینیٹر نے مزید کہا کہ آئین اور ریاست اس طرح کے اقدامات کی اجازت نہیں دیتے۔
خیال رہے کہ خیبر پختون خوا میں کوہستان سے متصل ضلع کولئی پالیس میں ایڈیٹڈ تصویروں کی وجہ سے لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا۔
Comments are closed.