پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی نے برآمدات میں اچھی کارکردگی دکھائی۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اصل میں پہلے دو برس کے دوران برآمدات میں کمی ہوئی، تیسرے سال برآمدات معمولی بڑھیں وہ بھی روپے کی قدر میں بڑی کمی کے بعد بڑھیں۔
سابق وزیرخزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سال برآمدات 9 فیصد، درآمدات 39 فیصد بڑھی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.