بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غلط اور بےبنیاد مقدمات کسی صورت نہیں بنائے جائیں گے، ترجمان اینٹی کرپشن

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز احتساب کے اصول پر کام کر رہی ہے،  غلط اور بے بنیاد مقدمات کسی صورت نہیں بنائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رائے منظور نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور ان کی اہلیہ پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا، رائے منظور نے خواجہ آصف کی اہلیہ، بیٹے اور جاوید لطیف کی والدہ کو گرفتار کرنے سے انکار کیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا کہ حکومتی اداروں میں تبادلے اور ترقیاں معمول کا کام ہے، متعدد سیاسی شخصیات کے خلاف مقدمات اینٹی کرپشن میں زیر التوا ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہیں کیا جائے گا۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے کہا کہ قانون کا احترام کرتے ہوئے مجرم سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.