وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کی جنگ میں غلطی امریکا نے کیں اور قربانی کا بکرا پاکستان کو بنایا گیا۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کی جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے پر سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا اور سارا نزلہ بھی پاکستان پر گرا۔
انہوں نے کہا کہ افغان جنگ میں غلطیاں امریکا نے کیں، قربانی کا بکرا پاکستان کو بنایا گیا، قربانیوں کا کریڈٹ دینے کے بجائے مغربی میڈیا نے الٹا پاکستان کو ڈبل گیم کھیلنے کے الزام میں بدنام کیا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ شرم کا مقام تھا کہ ہم ساتھ بھی دے رہے ہیں اور اتحادی ہم پر بمباری بھی کررہا ہے۔
وزیراعظم نے مغربی میڈیا پر تنقید کی اور کہا کہ غلطیاں امریکا کی تھی اور اُس کی ناکامی کا ذمے دار پاکستان کو ٹھہرایا گیا۔
دوران خطاب انہوں نے افغانستان جنگ میں امریکا کا اتحادی بننے کو پاکستان کا تاریک دور قرار دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے لوگ بھی مررہے ہیں اور قصوروار بھی ہمیں ٹھہرایا جارہا ہے، جو نقصان پاکستان نے اٹھایا امداد اس کا چھوٹا سا حصہ بھی نہیں تھی۔
Comments are closed.